لاہور( این این آئی )اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ اپنے اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز کی معلومات کسی کو بھی فراہم نہ کریں۔ترجمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ٹیلی فون یا موبائل کالز پر کسی بھی شخص کو اپنی ذاتی معلومات فراہم نہ کریں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے صارفین کو متنبہ کیا کہ
فون یا موبائل کالز پر اگر کوئی شخص خود کو بینک کا نمائندہ ظاہر کر کے اے ٹی ایم یا کریڈٹ کارڈز کی معلومات حاصل کرنے کی کوشش کرے تو اس کی شکایت فوری درج کرائیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اس حوالے سے ہیلپ لائن نمبر اور ای میل جاری بھی جاری کی ہے اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جعلی کالز موصول ہونے کے بعد ہیلپ لائن 021111727273 یا ای میل [email protected]پر رابطہ کریں۔