اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سونے کی قیمتوں کی لمبی چھلانگ ، ملکی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق سونےکی فی تولہ قیمت میں2ہزار400روپےاضافہ ہوگیا۔فی تولہ سوناایک لاکھ8ہزار300 روپے کاہوگیا،آل پاکستان صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق مارکیٹ میں 10گرام سونا 2058 روپے اضافے کے ساتھ 92ہزار850 کا ہوگیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق عالمی منڈی میں سونا26ڈالرفی اونس مہنگا جس سے عالمی منڈی
میں فی اونس سونےکی قیمت ایک ہزار800 ڈالرسےتجاوزکرگئی۔گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیاگیاتھا۔ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 1000روپےکااضافہ ہوا تھا۔سندھ صرافہ بازارایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت 105900روپےریکارڈ کی گئی۔10گرام سونا 857 روپےکےاضافے کے ساتھ90792روپےکاہوگیا تھا۔ گزشتہ روزعالمی مارکیٹ میں سونا 1776ڈالر فی اونس پر مستحکم رہا۔