کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںمنگل کواتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری رہنے کے بعد معمولی مندی غالب آگئی جس کے نتیجے میںکے ایس ای100انڈیکس11.63پوائنٹس کی کمی سے43207.04پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ 49.73فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث سرمایہ کاروں کو12ارب 81کروڑ47لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا اورکاروباری حجم بھی
پیرکی نسبت 31.80فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گزشتہ روزٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کار تذبذب کا شکار نظر آئے اور ملکی سیاسی ومعاشی صوتحال کے پیش نظر فیصلہ کرنے میں بے یقینی کا شکار رہے جس کے نتیجے میں اتار چڑھاؤ کا رجحان ریکھنے میں آیا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس 43468کی بلند اور 43097پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیا گیا لیکن مجموعی طور پر معمولی مندی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس11.63پوائنٹس کی کمی سے43207.04پوائنٹس پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای 30انڈیکس2.45پوائنٹس کی کمی سے20030.06پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 47.53پوائنٹس کی کمی سے29973.44پوائنٹس پر بند ہوا۔گزشتہ روز مجموعی طور پر376کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جن میں سے 173کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ187میں کمی اور16میں استحکام رہا ۔مندی کے باعث مارکیٹ کے سرمائے میں12ارب 81کروڑ47لاکھ روپے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ گھٹ کر80کھرب 80ارب58کروڑ58لاکھ روپے ہوگیا۔منگل کو24کروڑ64لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا جوپیر کی نسبت11کروڑ64لاکھ شیئرزکم ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے لحاظ سے شیزان انٹرکے حصص کی قیمت24.99روپے کے اضافے سے بڑھ کر558.99روپے اور محمود ٹیکس کے حصص21روپے کے اضافے سے 442روپے ہوگئی جب کہ
کولگیٹ پامولو اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمتوں میں باترتیب100روپے اور75روپے کی کمی ہوئی جس سے کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت2500روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت8ہزارروپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے بینک آف پنجاب، ٹی آر جی پاک ،ٹی پی ایل کارپوریشن،بائیکو پٹرولیم ،کے الیکٹرک ،اینگرو پولیمر،سمٹ بینک ،میپل لیف،دیوان سیمنٹ
اور پاک الیکٹران کے شیئرز نمایاں رہے ۔جبکہ عالمی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کی فی اونس قیمت میں10ڈالرکی کمی ہوئی جس کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونامزید400 روپے سستا ہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت10ڈالرکی کمی سے 1543ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثرکراچی،
حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت 400روپے کی کمی سے89200 روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 343روپے کی کمی سے 76475روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت1070روپے اوردس گرام کی قیمت 917روپے مستحکم رہی۔ انٹر بینک میں منگل کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 3پیسے مہنگا ہوگیا
جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی دیگر کرنسیوں میں یورو ،چینی یو آن اور سعودی ریال کی قدر میں اضافہ ہوا ،یوے ای کی قدر مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قدر میں ملا جلا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالرکی قیمت خرید3پیسے کے اضافے سے154.83روپے سے بڑھ کر154.86روپے اور قیمت
فروخت154.93روپے سے بڑھ کر154.96روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید154.70روپے اور قیمت فروخت 155روپے برقرار رہی ۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید171.80روپے سے بڑھ کر172روپے اور قیمت فروخت 173.30روپے سے بڑھ کر173.50روپے ہوگئی جب کہ برطانوی پاونڈکی قیمت خرید200.80روپے برقرار رہی
اورقیمت فروخت 202.80روپے سے گھٹ کر202.60روپے ہوگئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید41.05روپے سے بڑھ کر41.10روپے اور قیمت فروخت 41.35روپے سے بڑھ کر41.40روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید42.10روپے اور قیمت فروخت 42.40روپے مستحکم رہی ۔چینی یو آن کی قیمت خرید21.80روپے سے بڑھ کر22روپے اور قیمت فروخت 23روپے سے بڑھ کر23.20روپے ہوگئی ۔