کراچی(آن لائن) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے ماضی کے تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے، صرف ایک ہی دن میں 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی، کاروباری ہفتے کے پہلے روز حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 899.85 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی۔ مارکیٹ ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق پیر کو کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اور ناقابل یقین تیزی دیکھی گئی۔ صرف ایک ہی دن میں یزی کے باعث مزید 9 نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں، بحال ہونیوالی 34400، 34500، 34600، 34700، 34800، 34900، 35000، 35100، 35200 کی نفسیاتی حدیں شامل ہیں۔ اروبار کا ا?غاز مثبت انداز میں ہوا، پورے کاروباری روز کاروبار میں 2.55 فیصد بہتری دیکھی گئی، ایک موقع پر انڈیکس 35300 کی حد بھی عبور کر گیا تھا، تاہم ا?خری لمحات میں یہ تیزی برقرار نہ رہ سکی اور انڈیکس میں 35300 کی حد گر گئیں۔کاروبار کے اختتام پر پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 899.85 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس ساڑھے چار ماہ کی بلند ترین سطح 35 ہزار 277 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔ مارکیٹ میں تیزی کے باعث صرف ایک روز میں حصص کی مالیت میں 100 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے ا?خری کاروباری روز میں بھی تیزی دیکھی گئی تھی، اس دوران 173.93 پوائنٹس کی تیزی کے باعث 34300 کی حد بحال ہوئی تھی اور انڈیکس 34377.61 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا تھا۔ دوسری جانب پاکستان کی کرنسی مارکیٹ سے بھی مثبت خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر 4 ماہ کے دوران کم ترین سطح پر آگیا ہے۔ 4 ماہ کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔