اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

اسٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے زبردست تیزی، 2537 پوائنٹس کا اضافہ

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کارجحاب دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس میں 2 ہزار537 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی اسٹاک مارکیٹ میں سپورٹ فنڈ کی یقین دہانی بھی کام کرگئی، شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری

ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35703 پر بند ہوا۔ایک ہفتے کے دوران 2537 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو دس سال کے بعد کسی ایک ہفتے میں اتنا بڑا اضافہ ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 35 ہزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔ انڈیکس میں 7 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔ حصص کی مالیت میں 400 ارب روپے اضافہ جبکہ شیئر کی کل مالیت 7200 ارب روپے ہوگئی۔ کاروباری ہفتے میں3413 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔کاروباری ہفتے میں 89 کروڑ شیئرز کے سودے30 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 393 ارب روپے بڑھ کر 7205 ارب روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے ڈالرنے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہو کر 150 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ اس ہفتے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے 95 پیسے تک بھی پہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسکی بلند ترین سطح 154 روپے بھی دیکھی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…