اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

گزشتہ 5 برس : ڈالر روپے کے مقابلے میں 48.11 فیصد مہنگا ہوا

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)گزشتہ پانچ برس کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں 48.11 فیصد کا ہو شربا اضافہ ہوا، اس عرصے کے دوران ڈالر نے اپنی تیز ترین نصف سنچری بھی مکمل کی، 20 مئی 2015 کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت 103 روپے 30 پیسے تھی جو20مئی2019 کو ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 153 روپے پر پہنچ گئی، اسی طرح پاکستانی روپے کے مقابلے میں دیگر بڑی کرنسیوں کی

شرح تبادلہ میں بھی تقریبا اسی تناسب سے اضافہ ہوا۔مئی 2015 میں یورو 144.01 روپے کا تھا جو مئی 2019 میں بڑھ کر167 روپے50 پیسے کا ہوگیا، مذکورہ عرصے کے دوران برطانوی پائونڈ158روپے 10 پیسے سے20.97فیصد بڑھ کر191روپے25پیسے کا ہو گیا، آسٹریلین ڈالر81 روپے20پیسے سے بڑھ کر104روپے،کینیڈین ڈالر84روپے17 پیسے سے بڑھ کر 111 روپے 50پیسے، جاپانی ین 0.848 سے بڑھ کر1.36 روپے پر پہنچ گیا۔اسی طرح مشرق وسطی کے ممالک دبئی، سعودی عرب اور کویت کی کرنسیوں میں بھی47.66 فیصد تک کا ہوشربا اضافہ ہوا،20 مئی 2015 کو ایک سعودی ریال27 روپے 36 پیسے کا تھا جو گزشتہ روز 40 روپے 40 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، جبکہ دبئی کا درہم اس سے بھی ایک ہاتھ آگے بڑھا اور 41 روپے 30 پیسے پر پہنچ گیا جو مئی 2015 میں 28.05 روپے پر تھا، اسی طرح کویتی دینار ان پانچ برسوں کے دوران 333.10 روپے سے 46.65 فیصد بڑھ کر 488.50 روپے پر پہنچ گیا۔تمام غیر ملکی کرنسیوں کی شرح تبادلہ میں سب سے زیادہ اضافہ جاپانی ین کی قیمت میں ہوا جس کی پانچ برسوں میں قیمت 60.38 فیصد بڑھی، دوسرے نمبر پر ڈالر 48.11 فیصد بڑھا اور تیسرے نمبر پر سعودی ریال کی قیمت میں 47.24 فیصد کا اضافہ ہوا۔ ان پانچ برسوں کے دوران سب سے کم اضافہ برطانوی پانڈ کی قیمت میں ہوا، گزشتہ 60 ماہ کے دوران پانڈ سٹرلنگ کی قیمت میں صرف 20.67 فیصد کا اضافہ ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…