بدھ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری،ایک ہی دن میں ڈالر کی قیمت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ،سونابھی مہنگا ہوگیا

datetime 20  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے پیرکو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 3.00روپے اورقیمت فروخت میں 3.25روپے اوراوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 90پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس سے ڈالرکی قیمت نئی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 3.00روپے اورقیمت فروخت میں 3.25روپے اضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید147.50روپے سے بڑھ کر150.50روپے اور قیمت فروخت 148.25روپے سے بڑھ کر151.50روپے کی نئی بلندترین سطح پربندہوئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں 1.00روپے اور قیمت فروخت میں 90پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید149.00روپے سے بڑھ کر150.00روپے اورقیمت فروخت150.00روپے سے بڑھ کر150.90روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی۔یوروکی قیمت خریدمیں 2.00روپے اورقیمت فروخت میں 1.70روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت خریدمیں 2.00روپے اورقیمت فروخت میں 1.50روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید165.00روپے سے بڑھ کر167.00روپے اورقیمت فروخت167.80روپے سے بڑھ کر169.50روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید188.50روپے سے بڑھ کر190.50روپے اورقیمت فروخت191.50روپے سے بڑھ کر193.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 30پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 50پیسے اورقیمت فروخت میں 40پیسے کامزیداضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید39.80روپے سے بڑھ کر40.10روپے اورقیمت فروخت40.30روپے سے بڑھ کر40.60روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید40.40روپے سے بڑھ کر40.90روپے اورقیمت فروخت41.00روپے سے بڑھ کر41.40روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 50پیسے اور قیمت فروخت میں 40پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ کر21.00روپے اور قیمت فروخت23.00روپے سے گھٹ کر22.60روپے ہوگئی۔دریں اثناء بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالر کی کمی،تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے مہنگاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیر کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 3ڈالرکی مزید کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1278ڈالرسے گھٹ کر1275ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت71300روپے سے بڑھ کر71500روپے اور دس گرام سونے کی قیمت61128روپے سے بڑھ کر61300روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استھکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت870.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت745.88روپے پرمستحکم رہی۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…