منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

یوفون نے پائیدار کامیابی کی کٹیگری میں سلور ایفی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

datetime 11  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) یوفون نے ایفی پاکستان ایوارڈز 2019 کی تقریب میں سوپر کارڈ کمیونکیشن مہمات میں پائیدار کامیابی کی کٹیگری میں سلور ٹرافی اپنے نام کرلی۔ اسکی تقریب دنیا بھر میں منعقد ہوتی ہے جس میں غیرمعمولی مارکیٹنگ کمیونکیشن آئیڈیاز کے ساتھ کمپنیوں کی غیرمعمولی کامیابیوں کو سراہا جاتا ہے۔ ایفی ایوارڈ جیتنے کا مطلب ہے کہ مارکیٹنگ کا کام کرنے والے اداروں کو کامیابی کا احساس ہو۔

اور یوفون کو سُپر کارڈ مہمات کا ایوارڈ ملنے پر فخر ہے۔ بزنس کٹیگری کے مخصوص ایوارڈز کے برخلاف پائیدار کامیابی کی کٹیگری ایک منفرد قسم کی کٹیگری ہے جس میں مصنوعات اور خدمات کی لگاتار 3 سال یا اسے زائد عرصہ میں مجموعی طور پر مسلسل بہترین کاروباری نتائج اور برانڈ کی کامیابی پر ایوارڈ دیا جاتا ہے۔ یوفون نے یہ ایوارڈ اپنی سُپر کارڈ کمیونکیشن پر جیتا ہے۔ گزشتہ تین سالوں کے دوران یوفون سُپر کارڈ نے اپنی دلچسپ اور معلوماتی کمیونکیشن سے کمپنی کو اس قابل بنادیا کہ اس کا صارفین کے ساتھ اعتماد مزید مستحکم ہوا اور انڈسٹری میں بنڈل کارڈز میں یہ ایک نمایاں معیار بن گیا ہے ۔ اب صارفین ذہنی طور پر اسے باسہولت کارڈ سمجھتے ہیںجس میں ہر طرح کی سہولیات موجود ہوتی ہیں۔ یوفون سُپر کارڈ مہمات بے فکری کے تصور کے ساتھ تیار کی گئیں اور اسکے نتیجے میں صارفین میں آسانی کا احساس اجاگر ہوا ۔ یوفون کی مارکیٹنگ ٹیم اور جے ڈبلیو ٹی (JWT)تین سال کے عرصہ میں ایوارڈ یافتہ مہمات کے ذریعے مل جل کر پاکستان بھر سے زندگی کے حقیقی کردار کو سامنے لائے ہیں۔ ان مہمات سے ظاہر ہوا کہ ہمارے حقیقی صارفین کس طرح اپنی زندگی میں کامیابی سے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔ ایفی ایوارڈز مختلف اقسام کی مارکیٹنگ کمیونکیشن کا اعتراف کرتا ہے جن پر عمل پیرا ہوکر برانڈ کو کامیابی حاصل ہوتی ہے ۔ مارکیٹنگ کمیونکیشنز کی جانب سے کام کرنے والا آئیڈیا ایفی ایوارڈز کے لئے اہل ہے۔ پاکستان ایڈورٹائزرز سوسائٹی اور ایفی ورلڈ وائیڈ کے درمیان اس غیرمنافع بخش اقدام سے مارکیٹنگ آئیڈیاز سامنے آتے ہیں جو مارکیٹگ کے طریقوں کی افادیت سے متعلق پرمغز ڈائیلاگ اور کام کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایوارڈ جیتنے والے اداروں کی جانب سے مقاصد کی وضاحت، اہم ترقی، تخلیقی انداز سے عمل درآمد اور نتائج کے جائزے کے ساتھ چار اہم شعبہ جات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…