ہفتہ‬‮ ، 28 دسمبر‬‮ 2024 

ڈالر اور سونا مزید مہنگا ہوگیا

datetime 9  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالرکی کمی تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 4ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1289ڈالرسے گھٹ کر1285ڈالرہوگئی۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت67800روپے سے بڑھ کر68000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58128روپے سے بڑھ کر58300روپے ہوگئی۔جمعرات کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں 40.00روپے اوردس گرام قیمت میں 34.27روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے سے گھٹ کر850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے سے گھٹ کر728.73روپے ہوگئی۔علاوہ ازیں انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 14پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالرکی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 14پیسے کااضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.22روپے سے بڑھ کر141.36روپے اور قیمت فروخت141.32روپے سے بڑھ کر141.46روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 10پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.20روپے سے بڑھ کر141.30روپے اورقیمت فروخت141.70روپے سے بڑھ کر141.80روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت خریدمیں استحکام اور قیمت فروخت میں 30پیسے کااضافہ جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے پرمستحکم اورقیمت فروخت159.00روپے سے بڑھ کر159.30روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید183.00روپے اورقیمت فروخت184.80روپے پرمستحکم رہی۔

فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید میں 10پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.50روپے سے بڑھ کر37.60روپے اورقیمت فروخت37.80روپے سے بڑھ کر37.90روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.35روپے سے بڑھ کر38.45روپے اورقیمت فروخت38.75روپے سے بڑھ کر38.80روپے ہوگئی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں 30پیسے جبکہ قیمت فروخت میں 10پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.00روپے سے بڑھ کر21.30روپے اور قیمت فروخت22.50روپے سے بڑھ کر22.60روپے ہوگئی۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…