بدھ‬‮ ، 25 جون‬‮ 2025 

انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کی مزید کمی

datetime 8  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں1پیسے کی مزید کمی جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میںبھی ڈالرکی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں1پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.29روپے سے

گھٹ کر141.28روپے اور قیمت فروخت141.39روپے سے گھٹ کر141.38روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میںپاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید141.00روپے سے بڑھ کر141.20روپے اورقیمت فروخت141.50روپے سے بڑھ کر141.70روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں50پیسے جبکہ برطانوی پائونڈ کی قیمت خریدمیں25روپے کااضافہ اور قیمت فروخت میںاستحکام رہا ،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.50روپے سے بڑھ کر157.00روپے اورقیمت فروخت158.30روپے سے بڑھ کر158.80روپے جبکہ برطانوی پائونڈکی قیمت خرید183.50روپے سے بڑھ کر183.75روپے اورقیمت فروخت185.50روپے پرمستحکم رہی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میںاستحکام اور یواے ای درہم کی قیمت میں5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.40روپے اورقیمت فروخت37.70روپے پرمستحکم اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.35روپے سے گھٹ کر38.30روپے اورقیمت فروخت38.75روپے سے گھٹ کر38.70روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے جبکہ قیمت فروخت میں10پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ کر21.30روپے اور قیمت فروخت22.90روپے سے گھٹ کر22.80روپے ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کرپٹوکرنسی


وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…

حقیقتیں

پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کئے لیکن…

نوے فیصد

’’تھینک یو گاڈ‘‘ سرگوشی آواز میں تبدیل ہو گئی…

گوٹ مِلک

’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…