اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

رمضان المبارک کی آمد پر پھل، سبزی، اجناس اور کھجور کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) شہریوں کو ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد پر روایتی مہنگائی کا سامنا ہے، کھجور، پھل، سبزیوں اور اجناس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کردیا گیاہے۔سروے کے مطابق اس وقت پھل، سبزیاں، چینی، بیسن ، مصالحہ جات اور کھجوریں من مانی قیمتوں پر فروخت ہورہی ہیں، عام بازاروں کے ساتھ بچت بازاروں میں بھی گراں فروشی عروج پر ہے۔ شہر کے مختلف بازاروں میں

چینی 70 روپے کلو، بیسن 150 روپے کلو، تیل 200 روپے لیٹر سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے۔دکانداروں کے مطابق ڈالر کی قیمت بڑھنے سے خوردنی تیل اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے کیونکہ خوردنی تیل اور تمام گرم مصالحہ جات درآمد کیے جاتے ہیں۔ روپے کی بے قدری کے اثرات کھجور کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوئے ہیں ایرانی کھجوریں دگنے داموں فروخت ہورہی ہیں۔کھجورمرچنٹس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری حنیف بلوچ کے مطابق گزشتہ سال کے مقابلے میں ایرانی کھجور کی قیمت میں دگنا اضافہ ہوا ہے جو کھجور6000روپے من تھی اس سال12000 سے 14000 روپے من فروخت ہورہی ہے۔ ادھر خوردہ سطح پر بھی کھجور کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔انہوں نے بتایاکہ گزشتہ سال 200 روپے کلو فروخت ہونے والی مضافتی کھجور 350 سے 400 روپے فی کلو میں فروخت ہورہی ہے ، ایرانی زاہدی اور بصرہ کی کھجوریں جو گزشتہ سال 150 روپے کلو فروخت ہوئیں اس سال 250 روپے کلو فروخت ہورہی ہیں، مقامی کھجور اصیل کی قیمت گزشتہ سال 140 سے 160 روپے کلو تھی جو اس سال 200 سے 220 روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔اسی طرح پھلوں کی قیمت میں رمضان سے قبل ہی اضافہ ہوگیا ہے، 40 روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 60 سے 70 روپے کلو فروخت ہورہا ہے ، کیلے 80 سے 100 روپے درجن فروخت ہورہے ہیں ، تربوز 40 روپے کلو، گرما 100 روپے کلو فروخت ہورہا ہے، پاکستانی سیب 150 سے 180 روپے کلو فروخت ہورہا ہے جبکہ چیکو 100 روپے کلو، آڑو 200 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں بھنڈی 160روپے کلو، ٹینڈے 120روپے کلو، لوکی 80روپے کلو، توری 100روپے کلو، پالک 40روپے کلو ،

ٹماٹر 50سے 60روپے کلو، ادرک لہسن 200سے 220روپے کلو فروخت ہورہے ہیں۔رمضان کے دوران روزے دار اسکنجین بھی نہیں پی سکیں گے کیونکہ لیموں 300روپے کلو قیمت پر فروخت ہورہا ہے،50 روپے میں بمشکل 4 لیموں مل رہے ہیں۔ رمضان کے دوران ویجیٹیبل رولز میں استعمال ہونے والی سبزیاں بند گوبھی، پتوں والی پیاز بھی مہنگی ہوگئی ہے عام پیاز پہلے ہی 60روپے کلو بک رہی ہے۔

صرف آلو اور بیگن ہیں جو غریب طبقے کی قوت خرید میں ہیں جن کی قیمت بالترتیب25اور 40روپے کلو وصول کی جارہی ہے، سلاد کے بنیادی لوازمات بھی مہنگے داموں فروخت ہورہے ہیں کھیرا 60روپے کلو، ککڑی 80روپے کلو اور سلاد کے پتہ 40روپے پا بک رہے ہیں۔کراچی ریٹیل اینڈ گروسرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری فرید قریشی کے مطابق شہری انتظامیہ نے کریانہ آئٹمز کی پرائس لسٹ جاری نہیں کی۔

جس کی وجہ سے گاہکوں کے ساتھ کریانہ دکان داروں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے کریانہ آئٹمز پر مشتمل نرخ نامہ 2008 سے جاری کیا جارہا تھا اور دکاندار یہ نرخ نامہ دکانوں پر نمایاں آویزاں کرنے کے پابند تھے تاہم اب شہری انتظامیہ نے موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے پرائس لسٹ جاری کرنا شروع کردی ہے ہر دکاندار اور گاہک کے پاس اسمارٹ فون نہیں ہے جس کی وجہ سے نرخ پر عمل درآمد میں دشواری کا سامنا ہے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ تھوک سطح پر قیمتوں پر کنٹرول نہ ہونے اور سرکاری نرخوں

پر عمل درآمد میں انتظامیہ کی کوتاہی کے مہنگائی کے بنیادی اسباب ہیں۔ بچت بازار عوام کو ریلیف فراہم کرنے کا اہم ذریعہ ہیں تاہم ٹرانسپورٹ کی لاگت بڑھنے سے عوام کے لیے بچت بازار وں سے سستی اشیاکا حصول بھی دشوار ہوگیا ہے۔شہری انتظامیہ مرغی کے نرخ کنٹرول کرنے میں تاحال ناکام ہے قیمتوں پر سرکار کے بجائے پولٹری ایسوسی ایشن کا کنٹرول ہے شہر بھر میں مرغی کا گوشت 300روپے کلو سے زائد قیمت پر فروخت ہورہا ہے جس میں رمضان کید وران مزید اضافہ کا خدشہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…