لاہور( این این آئی) شہر میں پرچون سطح پر برائلر گوشت کی قیمت2روپے کمی سے 255روپے، زندہ برائلر مرغی1روپے کمی سے 176روپے فی کلو جبکہ فارمی انڈوں کی قیمت 2روپے اضافے سے 76روپے فی درجن رہی۔فیئر پرائس شاپس ،رمضان بازاروں میں سبزیوں
اور پھلوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھائو دیکھا گیا تاہم اوپن مارکیٹ میں دکانداروںنے حکومت کی جاری کردہ ریٹ لسٹ کے برعکس من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی ۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق فیئر پرائس شاپس ، رمضان بازاروں اور اوپن مارکیٹ میں بالترتیب آلو 12روپے ،14اور15روپے فی کلو ،پیاز23، 49 ،51روپے،ٹماٹر 21،49، 51روپے،بھنڈی 98،103، 106،کدو 56،60،63،کریلا54،57اور60روپے،ادرک چائنہ فیئر187،195اور200روپے،،لہسن( ہرنائی )132، 138اور141روپے،لیموں(دیسی )149، 313، 318روپے،ایرانی کھجور 175،180،183 روپے ،کیلا اول کوالٹی 105، 115 ،120 روپے فی درجن ،ترکی سیب 305،315 ،320 ،دال چنا 93،102 ،106 روپے فی کلو ،دال مسور 90،92 ،94 روپے، دال ماش 130، 132 ،134 ، ثابت مسور 77،80 ،82 روپے ،سفید چنا 92،95 ،98 روپے ،بیسن 96،108 110 روپے جبکہ نیا چاول فیئر پرائس شاپس پر 106، رمضان بازاروں میں110 جبکہ اوپن مارکیٹ میں 115 روپے فی کلو قیمت رہی ۔ تاہم اوپن مارکیٹ میں دکانداروںنے سبزیوں اور پھلوں کی من مانے نرخوں پر فروخت جاری رکھی اور صارفین سے گراں فروشی کرتے ہوئے 10سے 90روپے تک اضافی وصول کئے جاتے رہے ۔



















































