اتوار‬‮ ، 28 جون‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قدرمیں کمی کا تسلسل جاری،مزید سستاہوگیا،سونے کی قیمت میں بھی کمی

datetime 5  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی) اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قدرمیں کمی کا تسلسل جاری ہے،ہفتہ کو اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کی مزید کمی ریکارڈ کی گئی۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ہفتہ کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.50روپے سے گھٹ کرکر141.30روپے اورقیمت فروخت142.00روپے سے گھٹ کر141.80روپے ہوگئی۔

یوروکی قیمت میں 25پیسے کی کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں 1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید157.50روپے سے گھٹ کر157.25روپے اورقیمت فروخت159.30روپے سے گھٹ کر159.05روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.00روپے سے بڑھ کر185.00روپے اورقیمت فروخت185.80روپے سے بڑھ کر186.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خریدمیں 20پیسے اورقیمت فروخت میں 15پیسے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت میں خرید10پیسے اور قیمت فروخت میں 5پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.60روپے سے گھٹ کر37.40روپے اورقیمت فروخت37.85روپے سے گھٹ کر37.70روپے اور یواے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے گھٹ کر38.50روپے اورقیمت فروخت38.85روپے سے گھٹ کر38.80روپے ہوگئی۔ہفتہ کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت22.80روپے پرمستحکم رہی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالرکااضافہ تاہم مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10ڈالرکااضافہ ریکارڈ کیاگیا،

جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1279ڈالرسے بڑھ کر1280ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 200روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت68000روپے سے گھٹ کر67800روپے اور دس گرام سونے کی قیمت58300روپے سے گھٹ کر58128روپے ہوگئی۔جمعہ کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت890.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت763.00روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا سب سے بڑا غار


چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…