جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

اسٹاک ایکسچینج میں مندی شدت اختیار کرگئی،سرمایہ کاروں کو80ارب37کروڑ8لاکھ روپے سے زائد کا نقصان

datetime 4  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی شدت اختیار کرگئی ،کاروباری ہفتے کے آخری روز سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کے رجحان کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مزید 424.68پوائنٹس کی کمی سے36122.95پوائنٹس کی سطح پر آگیا جب کہ67.49فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی جس سے سرمایہ کاروں کو80ارب37کروڑ8لاکھ روپے سے زائد کا

نقصان اٹھانا پڑا۔اورکاروباری حجم بھی صرف 6کروڑ43لاکھ35ہزار شیئرز تک محدود رہا۔گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز منفی زون میں ہوا اور ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی آنے ،بجٹ میں متوقع طور پر ٹیکسوں میں اضافہ اور آئی ایم ایف سے جاری مزاکرات کی غیرو اضح صورتحال کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی سرمایہ کاری کے بجائے مارکیٹ سے سرمایہ نکالنے کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث ٹریڈنگ کے ابتداء سے ہی مارکیٹ مندی کی لپیٹ میں آگئی اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس36076پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا لیکن 36ہزار کی نفسیاتی حد کے قریب پہنچنے پر ریکوری آئی لیکن مجموعی طور پر حصص مارکیٹ منفی اثرات سے نہ نکل سکی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس 424.68پوائنٹس کی کمی سے36122.95پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس240.94پوائنٹس کمی سے17077.47پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس971.02پوائنٹس کمی سے57879.78پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس289.34پوائنٹس کمی سے26537.79پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روزمجموعی طور پر218کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے88کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ہواجب کہ اسکے مقابلے میں218کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔مندی کے باعث سرمایہ کاری مالیت میں80ارب37کروڑ8لاکھ روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر73کھرب71 ارب61 کروڑ84لاکھ روپے ہوگئی۔حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری سرگرمیوں کا حجم بھی مایوس کن رہا اور صرف

6کروڑ43لاکھ35ہزارشیئرزکاکاروبارہواجوجمعرات کی نسبت بھی 35لاکھ79ہزارشیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولو کے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت49.50روپے اضافے سے1998روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت48.26روپے اضافے سے1898.25روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاک کے حصص میں ریکارڈکی گئی ۔

جس کے حصص کی قیمت122.50روپے کمی سے7240روپے اورسیمنس پاک کے حصص کی قیمت37روپے کمی سے703روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈزلمیٹڈ،فوجی سیمنٹ ،بینک آف پنجاب ،لوٹی کیمکل ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،فوجی فرٹیلائزر،میپل لیف ،کریسنٹ اسٹیل ،پایونیئر سیمنٹ اور سوئی نادرن گیس کمپنی کے حصص سرفہرست رہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…