کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی36600اور36700کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں39ارب 9کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت1.85فیصدزائد جبکہ53.55فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،ٹیلی کام،توانائی،سیمنٹ اور بینکنگ سمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس36910پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاکیاگیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیا،جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس36499پوائنٹس کی نچلی سطح پر ریکارڈ کیاگیاتاہم آخری سیشن میں غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی، جس کے باعث مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس کی36700پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.32پوائنٹس اضافے سے36787.64پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کومجموعی طور پر338کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے181کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،129کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ28کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب9کروڑ96لاکھ20ہزار256رو
جمعرات کومجموعی طور پر14کروڑ37لاکھ98ہزار400شیئرزکا
جس کے حصص کی قیمت10.03روپے کمی سے336.37روپے اورالغازی ٹریکٹرزکے حصص کی قیمت7.19روپے کمی سے413.00روپے ہوگئی ۔جمعرات کوٹی آر جی پاک کی سرگرمیاں1کروڑ18لاکھ63ہزار500شی
جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس119.16پوائنٹس اضافے سے17379.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس559.28پوائنٹس اضافے سے59950.23پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس140.43پوائنٹس اضافے سے27070.32پوائنٹس پربندہوا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی قیمت میں3پیسے کااضافہ جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں استحکام رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جمعرات کوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں3پیسے کااضافہ ریکارڈکیاگیا،
جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.37روپے سے بڑھ کر141.40روپے اور قیمت فروخت141.47روپے سے بڑھ کر141.50روپے ہوگئی ۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے اورقیمت فروخت142.50روپے پرمستحکم رہی۔یوروکی قیمت میں استحکام جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید159.30روپے اورقیمت فروخت161.10روپے پرمستحکم جبکہ برطانوی پاؤنڈکی
قیمت خرید185.00روپے سے گھٹ کر184.80روپے اورقیمت فروخت186.80روپے سے گھٹ کر186.60روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں5پیسے کی کمی اوریواے ای درہم کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید37.75روپے سے گھٹ کر37.70روپے اورقیمت فروخت38.05روپے سے گھٹ کر38.00روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.70روپے اورقیمت فروخت39.00روپے پرمستحکم رہی۔جمعرات کوچینی یوآن کی قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے اور قیمت فروخت22.50روپے پرمستحکم رہی۔