جمعہ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2026 

پاکستانی روپے کی ریکارڈ بے قدری!ڈالر ،پاؤنڈ،یورو، ریال ، درہم کی چند ہی گھنٹوں میں لمبی چھلانگیں، قیمتیں کہاں سے کہاں پہنچ گئیں؟

datetime 12  فروری‬‮  2019 |

کراچی(آن لائن)ملکی کرنسی مارکیٹوں میں غیرملکی کرنسی کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری کا تسلسل جاری ہے ۔ منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں31پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خریدمیں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق منگل کوانٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں31پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا، جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.65روپے سے بڑھ کر138.96روپے اور قیمت فروخت138.75روپے سے بڑھ کر139.06روپے ہوگئی۔اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت خریدمیں30پیسے اور قیمت فروخت میں50پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید138.20روپے سے بڑھ کر138.50روپے اورقیمت فروخت138.70روپے سے بڑھ کر139.20روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں20پیسے اور برطانوی پاؤنڈکی قیمت میں بھی20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید156.00روپے سے بڑھ کر156.20روپے اورقیمت فروخت157.80روپے سے بڑھ کر158.00روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید178.30روپے سے بڑھ کر178.50روپے اورقیمت فروخت179.80روپے سے بڑھ کر180.00روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں20پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں بھی20پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید36.70روپے سے بڑھ کر36.90روپے اورقیمت فروخت37.00روپے سے بڑھ کر37.20روپے اوریواے ای درہم کی قیمت خرید37.60روپے سے بڑھ کر37.90روپے اورقیمت فروخت37.90روپے سے بڑھ کر38.10روپے ہوگئی۔ منگل کوچینی یوآن کی قیمت خریدمیں20پیسے اورقیمت فروخت میں50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید20.50روپے سے گھٹ کر20.30روپے اور قیمت فروخت21.80روپے سے گھٹ کر21.30روپے ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…