ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

اٹلی کا بجٹ خسارہ بڑھ کر مجموعی قومی پیداوار کے 2.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان

datetime 20  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی ’’ موڈیز‘‘ نے بڑھتے قرضوں اور مالی خسارے کے خدشات کے پیش نظر اٹلی کی کریڈٹ ریٹنگ میں کمی کردی۔نئی ریٹنگ بی اے اے 3 سے کم کرکے بی اے اے2 مقرر کی گئی ہے۔ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں اٹلی کی کمزور مالی صورتحال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت آئندہ سالوں کے دوران بھاری بجٹ خسارے میں اضافے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے جبکہ موجودہ قرضہ مجموعی قومی پیداوار

کے 130 فیصد سے زیادہ ہے ۔انھوں نے بتایا کہ حکومت نے یورپی یونین میں بجٹ 2019 ء کے حوالے سے ایک پلان پیش کیا ہے جس میں مالی خسارے کے خدشات کے باوجود کئی سالوں سے جاری اصلاحات پالیسی کو چھوڑ کر اخراجات میں اضافے کی پالیسی عیاں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اس صورتحال میں اٹلی کا بجٹ خسارہ بڑھ کر مجموعی قومی پیداوار کے 2.4 فیصد تک پہنچنے کا امکان ہے، حکومت نے اس کی شرح مجموعی قومی پیداوار کے 0.8 فیصد تک رہنے کی پیش گوئی کررکھی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…