جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست مندی ،سرمایہ کاروں کو اتنا بڑا نقصان کہ سوچا تک نہ ہوگا،کتنے کھرب ڈوب گئے؟ صورتحال انتہائی تشویشناک 

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیرکوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای750پوائنٹس کی مزید کمی سے گزشتہ 3سال کی کم ترین سطح 36700پوائنٹس کی سطح پر آگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب27ارب54 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت22.22فیصدزائدجبکہ72.50فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بازار حصص میں کاروبار کا آغاز منفی زون ہوا، ابتدا میں ہی کے ایس ای 100 انڈیکس میں 60 سے زائد پوانٹس کی کمی ہوئی۔ اس کے بعد انڈیکس گرین زون میں داخل ہوا اور مارکیٹ میں 50 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا، لیکن یہ اضافہ لمحاتی ثابت ہوا اور مارکیٹ دوبارہ منفی زون میں چلی گئی۔اس کے بعد مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان غالب آگیا۔چند ہفتہ پہلے 42 ہزار کی سطح پرٹریڈنگ کرنے والا بازار حصص پیرکو36 ہزارکی سطح پر آ گیا ۔ رواں ماہ یہ دوسرا موقع تھا کہ جب مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آئی۔کاروبار کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ میں 1241 پوانٹس تک کی کمی ہوئی اور انڈیکس 36276.35 کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد مارکیٹ میں قدرے ریکوری دیکھی گئی۔جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 36700پوائنٹس کی سطح بحال ہوگئی تاہم اتار چڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای100انڈیکس750.36پوانٹس کمی سے36767.57 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مجموعی طور پر371کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے83کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،269کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب27ارب54 کروڑ89لاکھ61ہزار121روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر75کھرب77 ارب58 کروڑ41لاکھ89ہزار73روپے ہوگئی ۔پیر کومجموعی طور پر16کروڑ55لاکھ 15ہزار80شیئرزکا کاروبارہوا،

جو جمعہ کی نسبت3کروڑ1لاکھ60 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب س باٹاپاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت38.90روپے اضافے سے1679.68روپے اورمری بریویری کے حصص کی قیمت22.92روپے اضافے سے765.18روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی ماری پیٹرولیم کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت40.69روپے کمی سے1401.20روپے اورآئی سی آئی پاکستان کے حصص کی قیمت32.46روپے کمی سے617.17روپے پر بند ہوئی ۔

پیرکوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ68لاکھ13ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت50پیسے کمی سے22.50روپے اوریونٹی فوڈز لمیٹڈکی سرگرمیاں88لاکھ19ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت90پیسے اضافے سے25.22روپے ہو گئی۔پیرکوکے ایس ای30انڈیکس410.46پوائنٹس کمی سے17846.45پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1314.72 پوائنٹس کمی سے62086.88پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس442.13پوائنٹس کمی سے27325.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…