جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین بحران جاری، سرمایہ کاروں کے 1کھرب81ارب13 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،ریکارڈ ٹوٹ گیا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،کاروباری ہفتے آخری روزجمعہ کوزبردست مندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس38ہزارکی نفسیاتی حدسے بھی گرکر گزشتہ دو برس کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے 1کھرب81ارب13 کروڑ روپے سے زائد ڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت0.60فیصدزائدجبکہ79.33فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

جمعہ کو کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اورکے ایس ای انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا تاہم یہ بہتری لمحاتی ثابت ہوئی جس کے بعد اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آگئی۔کاروبار کے دوران مارکیٹ انڈیکس 38000 کی نفسیاتی سطح سے بھی نیچے آ گیا، اس مرحلہ پر بازار حصص نے گزشتہ دو برس کی کم ترین سطح کو چھوا۔اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران ایک وقت میں مارکیٹ 992 پوائنٹس کمی کے ساتھ 37405 کی نچلی سطح پرٹریڈ ہوئی، اس کے بعد مارکیٹ میں قدرے بحالی ہوئی۔ تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔کاروبار کے احتتام پر کے ایس ای100انڈیکس 880.39پوانٹس کمی سے37517.93 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مجموعی طور پر363کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے60کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،288کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ15کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں1کھرب81ارب13 کروڑ61لاکھ51ہزار760روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب86 ارب5 کروڑ31لاکھ5ہزار194روپے ہوگئی ۔جمعہ کومجموعی طور پر13کروڑ54لاکھ 15ہزار20شیئرزکا کاروبارہوا،جو جمعرات کی نسبت8لاکھ10ہزار600 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے رفحان میظ کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت 108.00روپے اضافے سے7299.00روپے اورخیبرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت19.33روپے اضافے سے405.97روپے پر بند ہوئی۔

نمایاں کمی آئس لینڈ ٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت86.94روپے کمی سے1651.94روپے اورباٹا پاک کے حصص کی قیمت65.22روپے کمی سے1640.78روپے پر بند ہوئی ۔جمعہ کوٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ38ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت1.16روپے کمی سے22.54روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں88لاکھ60ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت2پیسے کمی سے 5.21روپے ہو گئی۔جمعہ کوکے ایس ای30انڈیکس510.45پوائنٹس کمی سے18256.91پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1852 پوائنٹس کمی سے63401.60پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس450.57پوائنٹس کمی سے27676.45پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…