اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت کا جمعہ کے روز منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ، تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس بڑھانے کی تجویز ، 400 سے زائد اشیاءبھی مہنگی ہونے کا امکان ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نےجمعہ کے روز منی بجٹ پیش کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ نجی ٹی وی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ اس منی بجٹ میں 400سے زائد اشیا بھی مہنگے ہونے کا امکان ہے۔
بجٹ میں وفاقی ترقیاتی پروگرام میں بڑی کٹوتی کرنے فیصلہ بھی ہو گیا ہے جبکہ 400 سے زائد اشیاءکے مہنگے ہونے کا بھی امکان ہے،حکومت کی جانب سے پہلے ہی کہا گیا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا بجٹ غیر حقیقت پسندانہ ہے اس لئے اس میں تبدیلیاں کی جائیں گی اور اب ان تبدیلیوں کا فیصلہ کرلیاگیا ہے جس کے مطابق ترقیاتی بجٹ میں مختلف منصوبوں کیلئے رکھی گئی رقم کی کٹوتی ہو گی جبکہ ایف آر کی جانب سے 300 ارب روپے کے نئے ٹیکس لگانے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔