پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

پاکستان کو ’سی پیک‘ کی وجہ سے بیرونی دباؤ کا سامنا ہے، موڈیز

datetime 25  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی موڈیز کا کہنا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں سرمایہ کاری اور بڑھتی ہوئی برآمدات کی وجہ سے پاکستان کو بیرونی دباؤ کا سامنا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی ریٹنگ ایجنسی نے پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایک تجزیہ جاری کیا جس میں اس نے اخذ کیا کہ بیرونی دباؤ بڑھنے کی وجہ سے پاکستان کے کم ہوتے

ذرِ مبادلہ کے ذخائر کا مسئلہ مزید سنگین ہوسکتا ہے۔ موجودہ مالی سال 2018 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 18 ارب ڈالر ہے، جس نے ملکی بیرونی ذمہ داریوں میں رکاوٹ کو ختم کرنے کے لیے ذرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی کی ہے۔ موڈیر نے پاکستان کی ریٹنگ منفی کردی پاکستان کی نئی منتخب حکومت نے بیل آؤٹ پیکیج کے لیے عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے پاس جانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جبکہ دریں اثنا چین اور چینی بینکوں سے قرضے لینے کا آپشن بھی اس کے پاس زیرِ غور ہے۔ پاکستانی معیشت کے لیے درآمدات گہری تشویش کا باعث رہی ہیں، جن پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت اور نگراں حکومت کی جانب سے تجارتی خسارہ کم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کے باوجود قابو نہیں پایا گیا۔ موڈیز کے مطابق مقامی سطح پر بڑھتی ہوئی کیپیٹل گڈز کی طلب سے پاکستان پر درآمدات کا دباؤ بڑھ رہا ہے، اور یہ درآمدات سی پی پیک سے متعلقہ بھاری سرمایہ کاری کی وجہ سے بڑھی ہیں۔ موڈیز: پاکستان کی ’بی تھری‘ ریٹنگ برقرار چین سے 11 ارب 45 کروڑ ڈالر اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 9 ارب ڈالر برآمدات دیکھنے میں آئی تاہم یو اے ای سے ہونے والی برآمدات مین کیپیٹل گڈز شامل نہیں ہیں۔ موڈیز کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 5.7 فیصد ہے تاہم یہ آئندہ برس 4.8 فیصد تک کم ہونے کا امکان ہے۔ موڈیز کے مطابق بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے حوالے سے زرمبادلہ کے ذخائر موزوں ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان بھاری بیرونی قرضے ادا کرتا رہا ہے اور رواں مالی سال بھی اسے 7 ارب 50 کروڑ ڈالر کے قرضے ادا کرنے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…