بدھ‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی کو زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانے کیلئے 10 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک

datetime 10  مارچ‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)عالمی بینک نے کہا ہے کہ کراچی کو اگر زندگی گزارنے کے قابل شہر بنانا ہے تو اس پر 10 ارب ڈالر خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق کراچی کو ٹرانسپورٹ، ٹوٹی پھوٹی سڑکوں، پانی کی فراہمی اور نکاسی، کچرے، تجاوزات، بڑھتی آبادی اور آلودگی کے مسائل کا سامنا ہے۔عالمی بینک کے مطابق کراچی میں انفرا اسٹرکچر کی بہتری کے لیے 10 ارب ڈالر یعنی 11 کھرب روپے خرچ کرنے اور 10 سال کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔

عالمی بینک کی رپورٹ میں کراچی کے اربن ٹرانسپورٹ سسٹم، پانی کی فراہمی اور نکاسی آب اور کچرے کو ٹھکانے لگانے کے نظام کی خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔رپورٹ کے مطابق ان خامیوں کی وجہ سے کراچی کے عوام کے معیار زندگی میں تیزی سے زوال آیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پاکستان کی کْل شہری آبادی کا پانچواں حصہ کراچی میں رہتا ہے لیکن اس کے باوجود یہ شہر توجہ سے محروم ہے۔ورلڈ بینک کے مطابق کراچی میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہوئی ہے لیکن غریب آبادیوں کو فوری توجہ کی ضرورت ہے۔

موضوعات:



کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…