ہفتہ‬‮ ، 20 دسمبر‬‮ 2025 

کراچی؛انفراسٹرکچر اور نظام زندگی کی بہتری کیلئے کراچی کو 10 سال میں 10 ارب ڈالرز درکار ہوں گے،ورلڈ بینک

datetime 7  مارچ‬‮  2018 |

کراچی(آن لائن)ورلڈ بینک نے کراچی کے انفرا اسٹرکچر اور خدمات کی فراہمی میں 10سال کے دوران 9 سے 10 ارب ڈالرز کی مالی معاونت کا تخمینہ لگایا ہے۔یہ رقم ٹرانسپورٹ، فراہمی آب،صحت و صفائی اور میونسپل سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے درکار ہوگی۔بد ھ کو ورلڈ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ کراچی ایک کروڑ 60 لاکھ کی آبادی کیساتھ پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے .

جہاں معیار زندگی نہایت زوال پذیر ہے۔شہر اقتصادی بدحالی کا شکار ہونے کیساتھ بنیادی خدمات کی فراہمی انتہائی ناقص ہے۔آلودگی نے سنگین صورت اختیار کرلی۔تباہ کاریوں اور موسمی تبدیلیوں سے کراچی کو تحفظ حاصل نہیں۔اقتصادیات پیچیدہ سیاسی نوعیت کی ہے۔ ادارے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق زمین کے جھگڑے،جرائم،عدم تحفظ اور ایسے ہی معاملات نے شہر کے انتظام کو ایک چیلنج بنا دیا ہے۔خدمات کی بجا آوری غیرواضح ہونے،ایک دوسرے کے حدود اختیار سے تجاوز اور شہری حکمرانی کی ذمہ دار مختلف ایجنسیوں میں عدم تعاون نے شہر کی صورتحال کو بدترین کر دیا ہے۔ وفاقی، صوبائی اور مقامی سطح پر 20 ادارے کام کر رہے ہیں جو آپس میں مربوط نہیں ہیں۔ان ایجنسیوں کے پاس کراچی کی 90 فیصد اراضی کا کنٹرول ہے لیکن انہیں ترقی دینے سے ہچکچاتے ہیں۔ منتخب بلدیاتی حکومتوں کا نظام کمزور اور صلاحیتیں محدود ہیں۔ انہیں اپنی خدمات بجا لانے کا تک اختیار نہیں ہے۔کاموں پر زیادہ کنٹرول سندھ کی صوبائی حکومت کا ہے جس میں ماسٹر پلاننگ، بلڈنگ کنٹرول، واٹر اینڈ سیوریج، سالیڈ ویسٹ مینجمنٹ اور اراضی کی ترقی اور انتظام کے امور شامل ہیں۔بلدیاتی حکومتیں مالی اعتبار سے نہایت کمزور ہیں۔ مالیات کے لئے مکمل دارومدار صوبائی حکومت پر ہوتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…