ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب میں ایک وقت میں تیل کو پانی کی طرح استعمال کیا جاتاتھا۔ مگر کچھ عرصے سے دنیا بھر میں مہنگائی نے تمام ممالک کو بھی اپنی لپیٹ میں لیا ہے ۔ اس مہنگائی کو قابو میں کرنے اور اخراجات پورے کرنے کے لیے دوسرے ممالک کی طرح سعودی عرب نے بھی ویلیو ایڈڈ ٹیکس لاگو کیا ہے۔ جس کی وجہ سے سعودی شہریوں کو دیگر اشیاء کی طرح پٹرول ڈلوانے پر ٹیکس کی
ادائیگی کرنا پڑے گی ۔تفصیلات کے مطابق 2018ء شروع ہونے سے قبل سعودی دار الحکومت ریاض میں پٹرول اسٹیشنوں پر گاڑیوں کی قطار لگ گئی تھیں۔ یکم جنوری 2018ء سے 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس نافذ ہوگا۔ گاڑیوں کے مالکان آخری لمحہ میں 5فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس سے حتی الامکان بچاؤ کے لئے ٹنکیاں فول کروارہے ہیں۔ بعض لوگوں نے واضح کیا ہے کہ 50ریال کے پٹرول پر2.5ریال اور سو ریال پٹرول بھروانے پر 5ریال ویلیو ایڈڈ ٹیکس دینا ہوگا، اس سے زیادہ نہیں۔