اسلام آباد (این این آئی)رواں مالی سال 2017-18ء کے ابتدائی پانچ مہینوں میں جولائی تا نومبر کے دوران کمرشل بینکوں کی جانب سے نجی شعبہ کو جاری کئے گئے قرضوں کی شرح میں چار گنا اضافہ ہوا ہے ٗ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال 2016-17ء کے اسی عرصہ کے دوران کمرشل بینکوں کی طرف سے نجی شعبہ کو 26.9 ارب روپے کے قرضے فراہم کئے گئے تھے
جبکہ نجی شعبہ کو مالی سال کے پہلے 5 ماہ کے دوران شعبہ کو جاری کردہ قرضوں کا حجم 101.1 ارب روپے تک بڑھ گیا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے دوران کمرشل بینکوں کی طرف سے نجی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں کے حجم میں 4 گنا تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس سے ملک میں صنعتی و تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کی عکاسی ہوتی ہے۔