لاہور ( این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آٹو پارٹس بنانے والی برائٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کمپنی کے اکائونٹس منجمد کردیئے،برائیٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ انکم ٹیکس کی مد میں چالیس لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ذرائع کے مطابق ایف بی آرنیبرائٹ کارانجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے بنک
اکائونٹس منجمد کردیئے ہیں،آٹو پارٹس بنانے والی برائٹ کارانجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذمے سال 2013ء کے انکم ٹیکس کی مد میں چالیس لاکھ روپے واجب الادا تھے۔نوٹسز بھیجنے کے باوجود ادائیگی نہ کرنے پرکارپوریٹ ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے برائٹ کار انجینئرنگ پرائیویٹ لمٹیڈ
کے سٹینڈرڈ چارٹرڈ اور الفلاح بنک گلشن راوی برانچ میں اکانٹس منجمد کرکیآٹھ لاکھ روپے کی ریکوری کرلی ہے،ایف بی آر کی ریکوری ٹیم میں انسپکٹر ان لینڈ ریونیوعمران زیدی ،کاشف محمود اور ثمرہ ملک شامل تھیں۔