اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی روپے کی قدر میں مزید کمی، تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو، درہم اور سعودی ریال کی طلب میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دوسری ممالک کی کرنسی سے پاکستانی روپیہ کمزور ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے اضافے سے 106 روپے 30 پیسے کا ہو گیا ہے، یورو 50 پیسے اضافے
127 روپے 30 پیسے، برطانیہ کا پاؤنڈ 70 پیسے اضافے سے 143 روپے 50 پیسے، درہم 10 پیسے اضافے سے 28 روپے 95 پیسے اور سعودی ریال کی قدر 10 پیسے اضافے کے ساتھ 28 روپے 25 پیسے ہو گئی ہے۔ کرنسی ڈیلرز نے بتایا کہ گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں رواں ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور دیگر کرنسیوں کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے پاکستانی روپیہ کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔