جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

رشوت ۔۔32ممالک میں پاکستان کس نمبر پر؟عالمی ادارے کی رپورٹ میں افسوسناک انکشاف

datetime 8  ستمبر‬‮  2017 |

لاہور( این این آئی )ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی صورتحال پر رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق پاکستان رشوت ستانی کے لحاظ سے دنیا میں دسویں نمبر پر ہے جبکہ گندے پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات سے پاکستان میں ہلاکتوں کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی سماجی صورتحال رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق سماجی اعشارئیوں میں پاکستان کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔

رشوت ستانی میں پاکستان 32 ممالک میں سے 10ویں نمبر پر ہے۔ گزشتہ دس سالوں میں بغیر سزا کے پاکستانی جیلوں میں قید قیدیوں کی شرح میں بھی اضافہ ہوا ہے جبکہ مقدموں کے فیصلوں کے منتظر قیدیوں کی شرح 58 فیصد سے بڑھ کر 69 فیصد ہوگئی ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔گندے پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات سے پاکستان میں ہلاکتوں کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے۔ سہولیات کے فقدان سے ایک لاکھ میں سے 20 افراد مر جاتے ہیں۔ پاکستان میں بیروزگاری کی شرح 6 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گلوبل گولز 2030 کیلئے پاکستان کو 7سالوں میں 74 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز امدادی رقم ملی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں دوران زچگی ایک لاکھ میں سے 8خواتین مر جاتی ہیں، جبکہ ایشیا ء میں سب سے کم پاکستانی خواتین انتظامی عہدوں پر فائز ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹریفک حادثے سے ہلاک ہونے والوں کی شرح میں کمی ہوئی ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق پاکستان رشوت ستانی کے لحاظ سے دنیا میں دسویں نمبر پر ہے جبکہ گندے پانی اور صفائی کے ناقص انتظامات سے پاکستان میں ہلاکتوں کی شرح خطے میں سب سے زیادہ ہے

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…