اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

عوام کو عید کاتحفہ، حکومت نے پٹرول کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا،حتمی خبرآگئی

datetime 31  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزارت خزانہ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا ٗ ہائی اسپیڈ ڈیزل ،لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں پرانی سطح پر برقراررہیں گی ۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملک میں پیٹرول کو 2 روپے سے مہنگا کردیا گیا

تاہم وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی خصوصی ہدایت پر ہائی اسپیڈ ڈیزل، لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتیں برقرار رکھی جائیں گی۔مذکورہ اضافے کے ساتھ پیٹرول کی قیمت 71 روپے 50 پیسے فی لیٹر ہوجائے گی۔وزارت خزانہ کے مطابق اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 35 پیسے فی لیٹر، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 75 پیسے فی لیٹر، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15روپے 79 پیسے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی تاہم حکومت نے اوگرا کی سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے صرف پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے فی لیٹر اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا جبکہ باقی تمام مصنوعات کی قیمتوں کو آئندہ ماہ کیلئے برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمت کا اطلاق جمعرات کی رات 12 بجے سے ہوگیا۔خیال رہے کہ وزارت خزانہ نے گذشتہ ماہ اگست کے مہینے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرول کی قمیت میں 1 روپے 80 پسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…