اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کا خزانہ خالی ہونا شروع، سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ماہ کے دوران 1 ارب 90 کروڑ ڈالر تک گر چکے ہیں اس کے علاوہ اکتوبر 2016ء سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، تفصیلات کے مطابق سٹیٹ بینک کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں مسلسل بڑھتی ہوئی درآمدات اور برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ادائیگیوں کا توازن بگڑتا جا رہا ہے،
اس تازہ ترین اعدادو شمارکے مطابق ملکی زر مبادلہ کے ذخائر 8 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کمی کے ساتھ 19 ارب 90 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ چکے ہیں اس میں مرکزی بینک کے ذخائر 14 ارب 30 کروڑ ڈالر جبکہ دیگر بینکوں کے ذخائر اس وقت 5 ارب 60 کروڑ ڈالر کی سطح پر ہیں۔ سٹیٹ بینک کے ذخائر ایک ماہ کے دوران 1 ارب 90 کروڑ ڈالر تک گر چکے ہیں اس کے علاوہ اکتوبر 2016ء سے اب تک ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 4 ارب ڈالر تک کی کمی واقع ہوئی ہے۔