جمعرات‬‮ ، 24 ستمبر‬‮ 2026 

ترکی پاکستان سے آم کے پودے درآمد کرے گا

datetime 8  اگست‬‮  2017 |

استنبول (آن لائن)ترکی پاکستان سے آم کے پودے درآمد کرے گا۔ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق استنبول میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محکمہ زراعت کے ڈاریکٹر ترگت موسلو اولو نے بتایا کہ سیاحتی قصبے الانیہ میں اب آم پیدا کئے جائیں گے جس کے لئے پودے پاکستان سے منگوا ئے جائیں گے کیونکہ ہمارے علاقے میں اب لیموں اور مالٹوں کی پیداوار کاشت کاروں کے لیے سازگار نہیں رہی۔انھوں نے اس امید کا اظہار کیاکہ آم ہماری معیشت اور کاشت کاروں کے لیے مفید اور منافع بخش کاروبار ثابت ہو گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں انقرہ میں پاکستانی آموں کی نمائش کی گئی اور حاضرین کو اس سے بنی شیریں سوغاتوں سے بھی متعارف کروایا گیا تھا ۔اس موقع پر سفیر پاکستان سہیل محمود نے حاضرین کو بتایا کہ پاکستان آموں کی پیداوار کے حساب سے دنیا میں چھٹے نمبر پر ہے جنہیں57 ممالک میں برآمد بھی کیا جاتا ہے۔ پاکستانی آم اپنی اقسام و غذائیت و ذائقے کے اعتبار سے منفرد مقام کے حامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…