کراچی(آن لائن) بیواں اور پینشنرز کی ا4159یدوں پر پانی پھر گیا ، حکومت نے بچت سکیموں کے شرح منافع میں کسی قسم کا رد و بدل نہیں کیا ، زیادہ آمدن کے انتظار میں بیھٹے پیشنرز اور بیواں کی ا4159یدیں دم توڑ گئیں ، کیونکہ نیشنل سیونگ سکیم نے شرح منافع کو پرانے ریٹ پر ہی برقرار رکھا ہے۔ پیشنراور بہبود سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9 اعشاریہ 36 فیصد یعنی ایک لاکھ
کی سرمایہ کاری کرنے والوں کواب بھی سالانہ 9 ہزار 360 روپے ہی ملا کریں گے۔ دوسری جانب ڈیفنس سیونگ سرٹیفیکٹ کا شرح منافع 7 اعشاریہ 54 فیصد ، ریگولر انکم سرٹیفیکیٹ کا شرح منافع 9 اعشاریہ 36 فیصد اور سپیشل سیونگ سکیم کا شرح منافع 6 اعشاریہ 03 فیصد پر ہی برقرار ہے جبکہ بچت اکانٹ میں سرمایا لگانے والوں کو 3 اعشاریہ 95 فیصد منافع ملے گا۔