ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

’’نواز شریف کی نا اہلی‘‘ پاکستان کو کیا بڑا نقصان پہنچ سکتا ہے؟ بین الاقوامی ادارے نے خطرناک انتباہ جاری کر دیا

datetime 2  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(این این آئی)نیویارک سے تعلق رکھنے والی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے پاناما کیس میں نواز شریف کی نااہلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاملہ پاکستان میں جاری معاشی پالیسیز کے لیے خطرہ اور کریڈٹ ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔نیویارک سے تعلق رکھنے والی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی ’موڈیز‘ نے پاناما کیس میں نواز شریف کی

نااہلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ معاملہ پاکستان میں جاری معاشی پالیسیز کے لیے خطرہ اور کریڈٹ ریٹنگ پر منفی اثرات مرتب کرسکتا ہے۔ایجنسی کا کہنا تھا کہ ’اگر مختلف سرکاری اداروں میں سیاسی غیر یقینی اور کشیدگی کی صورت حال برقرار رہی تو یہ انتظامی معیشت اور مالی ایجنڈے، اقتصادی استحکام اور غیر ملکی سرمایہ کاری تک رسائی میں مشکلات کے ساتھ پاکستان کے کریڈٹ پروفائل پر بوجھ بڑھ سکتا ہے‘۔موڈیزکا کہنا تھا کہ ’مقامی طور پر بڑا سیاسی خطرہ پاکستان کی کریڈٹ پروفائل میں سرایت کررہا ہے‘، ایجنسی نے مزید بتایا کہ سیاسی واقعات ممکنہ طور پر خود مختار کریڈٹ پروفائل پر اثر انداز ہوسکتے ہیں اور یہ واقعات پالیسی بنانے، معیشت اور حکومت کی دولت تک رسائی پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں۔موڈیز کا کہنا تھا کہ ’یہ بے دخلی مزید ایک عرصے کے لیے سیاسی عدم استحکام، گھریلو اقتصادی چیلنجوں پر دباؤ ڈالنے کے لیے پاکستان کی صلاحیت کو کم، سرمایہ کار کے اعتماد میں کمی، سرکاری قرضوں اور ڈونرز سے بیرونی مالی امداد کے حوالے سے توجہ حاصل کرنے میں مسائل کا شکار ہوسکتی ہے‘۔نواز شریف کی کامیاب پالیسی کے تسلسل کے بارے میں غیر یقینی صورتحال کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے ریٹنگ ایجنسی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کی جانب سے اپنے بھائی شہباز شریف کو نیا وزیراعظم منتخب کرنے سے مستقبل قریب میں کچھ سیاسی تسلسل برقرار رہنے کی اْمید ہے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…