پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

نواز شریف کی برطرفی پالیسیوں میں عدم استحکام بڑھائے گی: موڈیز

datetime 1  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) عالمی ریٹنگ کے ادارے” موڈیز” نے کہا ہے کہ نواز شریف کی برطرفی پالیسیوں میں عدم استحکام بڑھائے گی، اور پاکستان کے موجودہ حالات معاشی اصلاحات کے عمل کو سست کرسکتے ہیں۔عالمی ریٹنگ کے ادارے” موڈیز” نے پاکستان کے موجودہ حالات پر خصوصی رپورٹ جاری کی ہے، جس میں بطور وزیر اعظم نواز شریف کی برطرفی پر تجزیہ دیا گیا ہے، موڈیز کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی برطرفی اور ان کے خاندان سے پوچھ گچھ فیصلہ سازی کے عمل کو متاثر کرے گی ا

ور مستقبل میں پالیسیوں کے تسلسل کو جاری رکھنا ممکن نہیں رہے گا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے موجودہ حالات ملک کی کریڈیٹ پروفائل پر اثرات مرتب کریں گے، جس کے باعث بیرونی قرضوں کی حصولی میں مشکلات کا سامنا ہوگا، دوسری جانب مالیاتی استحکام کا عمل متاثر ہونے سے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر کم ہونا شروع ہوگئے ہیں۔موڈیز کا مزید کہنا ہے کہ سی پیک منصوبے پر عملدرآمد سے سرمایا کاری میں اضافہ اور برآمدات بڑھے گی جس سے معاشی ترقی کی شرح میں مزید اضافے کی توقع ہے۔

موضوعات:



کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…