پیر‬‮ ، 23 مارچ‬‮ 2026 

ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے بعد ازٹیکس منافع میں 9.136ارب روپے کا اضافہ

datetime 29  جولائی  2017 |

اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ مالی سال کے دوران ماڑی پیٹرولیم کمپنی کے بعد ازٹیکس منافع میں 9.136ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا گیا۔کمپنی کے مطابق مالی سال 2015-16میں ماڑی پیٹرولئیم کمپنی کا بعدازٹیکس منافع 6.051ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ جون 2017کے اختتام پر کمپنی کا بعدازٹیکس منافع 9.136ارب روپے ریکارڈ کیا گیا۔فی شئیرآمدنی 82.87روپے رہی جبکہ گزشتہ مالی سال میں فی حصص آمدنی 54.89روپے رہی تھی۔

کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے اپنے اجلاس میں فی حصص آمدنی میں 22فیصد یا 2.20روپے فی حصص اضافے کی تجویز دی ہے۔کمپنی کے مالیاتی نتائج کے مطابق اس عرصہ میں صارفین کیلئے گراس سیل میں کا حجم 96.77ارب روپے ریکارڈ کیا گیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ شرح 94.99ارب روپے رہی تھی۔اس عرصہ میں گیس ڈیولپمنٹ سرچارج میں کمی ریکارڈ کی گئی، گیس ڈیولپمنٹ سرچارج کا حجم 19.58ارب روپے رہا جبکہ گزشتہ مالی سال میں یہ حجم 25.85ارب روپے رہا تھا۔جنرل سیلزٹیکس کی شرح میں اضافہ ہوا اوریہ حجم 13.74ارب روپے ریکارڈ کیا گیاجبکہ گزشتہ سال یہ حجم 13.50ارب روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔کمپنی نے اس عرصہ کے دوران 3.58ارب روپے رائلٹی کی مد میں دئیے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…