ہفتہ‬‮ ، 30 اگست‬‮ 2025 

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان ۔۔ کتنے روپے کم ہو رہی ہے ؟ دھماکہ خیز انکشاف

datetime 22  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)عالمی منڈی میں خام تیل کی کم قیمتوں کے باعث بجلی پیدا کرنے والا ایندھن مسلسل سستا ہو رہا ہے۔یہی وجہ ہے کہ مقامی سطح پر بجلی 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ سستی ہو سکتی ہے،مگر اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست نیپرا میں دائر کرنے پر عوامی شنوائی 25 جولائی کو رکھی گئی ہے۔ بجلی کی قیمت میں کمی کا اطلاق زرعی صارفین اور 300 یونٹس سے کم بجلی استعمال کرنے والوں پر نہیں ہوگاجس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان دونوں صارفین کو پہلے ہی سبسڈی دی جا رہی ہے۔سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے یہ موقف اختیار کیا ہے کہ جون کے مہینے میں بجلی کے یونٹ کی قیمت 6 روپے 83 پیسے وصول کی گئی جبکہ اس کی اصل قیمت 4 روپے 70 پیسے بنتی ہے۔ اس لئے یہ ضروری ہے کہ صارفین کو 2 روپے 13 پیسے فی یونٹ کے حساب سے واپس کیے جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…