کراچی(این این آئی) پاکستان نے گزشتہ 3سال کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی مد میں لگ بھگ 16ارب ڈالر کی ادائیگیاں کی ہیں۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ(جولائی 2016 تا مارچ 2017 )کے دوران غیرملکی قرضوں اور سود کی مد میں 5ارب 22 کروڑ ڈالر سے زائد کی ادائیگیاں کی گئیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 1ارب 54کروڑ 70لاکھ ڈالر،
دوسری سہ ماہی کے دوران 1ارب 24 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جبکہ تیسری سہ ماہی کے دوران 2ارب 43 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں۔گزشتہ مالی سال کے پہلے 9ماہ کے دوران قرضوں کی واپسی (پرنسپل) کی مد میں 4 ارب 13کروڑ 50 لاکھ ڈالر جبکہ سود کی مد میں 1 ارب 9 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے، 3 ارب 82 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کی ادائیگیاں حکومتی قرضوں کی مد میں کی گئیں، 9 ماہ کے دوران آئی ایم ایف کو 6 کروڑ ڈالر ادا کیے گئے، سرکاری اداروں کے ذمے قرضوں کی مد میں 29 کروڑ ڈالر کی ادائیگیاں کی گئیں