اسلام آباد (این این آئی) یو فون نے موبائل کالز پرود ہولڈنگ ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں کمی کا فائدہ صارفین کو دینے کی بجائے سپر کارڈ کی قیمت میں 4 فیصد اضافہ کر دیا اس حوالے سے صارفین کو بھیجوائے گئے ایس ایم ایس میں کہا گیا ہے کہ 15 جولائی 2017 سے یوفون سپر کارڈ 499 روپے کی بجائے 520 روپے میں دستیاب ہو گا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے وفاقی بجٹ میں موبائل کالز پرود ہولڈنگ ٹیکس14 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد اور موبائل کالز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی 18 اعشاریہ 5 فیصد سے کم کرکے 17 فیصد کر دی گئی ہے مگر یوفون نے اس کمی کا فائدہ عوام کو دینے کی بجائے سپر کارڈ کی قیمت میں 21 روپے اضافہ کر دیا ہے جو کہ قطعی درست اقدام نہیں۔ صارفین نے یوفون کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سپر کارڈ کی قیمت میں کئے جانے والے مجوزہ اضافے کو فی الفور واپس لیں۔