منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

پی آئی اے کو ڈبو دیاگیا،ماہانہ کتنے ارب کا نقصان ہورہاہے؟حیرت انگیزانکشافات

datetime 6  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پی آئی اے کے قائمقام چیف ایگزیکٹو آفیسر نیر حیات نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کو گزشتہ سال ماہانہ سوا3ارب روپے خسارے کا سامنا رہا جبکہ بینکوں سے لیے گئے قرضے اور سود کی ادائیگیوں کے باعث بھی ایئرلائن کومالی مشکلات رہیں۔حج آپریشن کے لیے مزید طیارے لیزپر حاصل کیے جائیں گے تاہم حج آپریشن کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔گزشتہ روزیہاں پی آئی اے ہیڈآفس میں میڈیا سے بات چیت

میں نیر حیات نے کہا کہ پی آئی اے کا خسارہ ماضی کے قرضوں اور خلیجی ایئرلائنوں کی وجہ سے ہورہا ہے، پی آئی اے ایک منزل سے دوسری منزل کے لیے پروازیں چلاتی ہے، خلیجی ایئرلائین مسافروں کو پوائنٹ سے منزل کے فارمولے پرآپریٹ کرتی ہیں۔ انھوں نے کہاکہ خلیجی ایئرلائینوں سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے امریکا اور یورپ کے لیے روٹس خسارے میں چل رہے ہیں تاہم پی آئی اے کے آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قائم مقام چیف ایگزیکٹونے کہا کہ پی آئی اے کو پورپی ممالک کے متعدد روٹس پرخسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ادارے کو انتظامی طورپر بہتر انداز میں چلانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔ انھوں نے کہاکہ خلیجی ایئرلائینوں سے پی آئی اے کو پہنچنے والے نقصان سے حکومت کو آگاہ کردیا گیا ہے، انھوں نے مزید کہا کہ پی آئی اے کے امریکا اور یورپ کے لیے روٹس خسارے میں چل رہے ہیں پی آئی اے کے امریکا اور یورپ کے لیے روٹس خسارے میں چل رہے ہیں  تاہم پی آئی اے کے آپریٹنگ ماڈل کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔قائم مقام چیف ایگزیکٹونے کہا کہ پی آئی اے کو پورپی ممالک کے متعدد روٹس پرخسارے کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تاہم ادارے کو انتظامی طورپر بہتر انداز میں چلانے کے لیے ٹھوس حکمت عملی بھی تیار کی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…