بیجنگ(آئی این پی )خیبر پختونخوا اور چینی کمپنی کے مابین گدھوں کی برآمدکی یاداشت پر دستخط ،چینی کمپنی چھن چھیان انسپکشن اینڈ کوآرتائن کے پی کے میں گدھوں کی افزائش کا منصوبہ شروع کرے گی ،ابتدائی طور پر منصوبے پر 5 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے،منصوبے کے تحت گدھوں کی دو اہم اقسام کی بریڈنگ کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق چین میں روڈ شو کے دوران کے پی حکومت اور چینی کمپنی کے درمیان چین
کو گدھوں کی برآمدکی مفاہمتی یاداشت پر دستخط ہو گے ہیں۔یاد داشت کے مطابق چینی کمپنی چھن چھیان انسپکشن اینڈ کوآرتائن کے پی میں گدھوں کی افزائش کا منصوبہ شروع کرے گیابتدائی طور پر منصوبے پر 5 کروڑ ڈالرز خرچ ہوں گے کے پی میں گدھوں کی بریڈنگ, افزائش کے دو فارمز تعمیر ہوں گے ایک فارم ڈیرہ اسمائیل خان, دوسرا مانسہرہ میں بنے گامنصوبے کے تحت گدھوں کی دو اہم اقسام کی بریڈنگ کی جائے گی