کراچی(آن لائن) میزان بینک اور ماسٹر کارڈ نے پاکستان کا پہلااور منفرد کنٹیکٹلس ڈیبٹ کارڈ سلوشن متعارف کرا دیا ہے جس کے ذریعے صارفین اپنےکارڈ کو ادائیگی کے ٹرمینل پر سویپ کیے بغیر صرف اپنا پن کوڈ ڈال کر مصنوعات کی خریداری کیلئے استعمال کرسکیں گے۔اس موقع پر میزان بینک کے ڈپٹی چیف ایگزیکٹو آفیسر عارف الاسلام نے کہا کہ میزان بینک کو اپنے صارفین کیلئے پاکستان میں پہلا کنٹیکٹلس کارڈ متعارف
کرانے پر بہت خوشی ہے ، میزان بینک کے موجودہ ڈیبٹ کارڈ کو جدید ترین ٹیکنالوجی سے آراستہ کر کے زیادہ آسان اور محفوظ ادائیگی کیلئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے جو کہ کارڈ کلوننگ اور سکمنگ کے خلاف زیادہ موثر ہے۔ماسٹر کارڈ کے پاکستان، افغانستان کے کنٹری منیجر اورنگزیب خان نے کہا کہ میزا ن بینک کے ساتھ مل کر ملک کا پہلا کنٹیکٹلس کارڈ متعارف کرانا پاکستان میں کیش لس ایکو سسٹم میں ہماری اس عزم کا حصہ ہے جس میں ہمارے کارڈ ہولڈرز کی ٹرانزیکشنز کی سیکیورٹی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔