کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) چھوٹی گاڑیا ں بنانے والی کمپنی نے پاکستان میں نئی سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کا اعلان کردیا۔نجی کار کمپنی کے ترجمان کے مطابق حکومت نے اب تک نئے کار پلانٹ کیلئے مراعات کی درخواست کا کوئی مثبت جواب نہیں دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ درخواست کی منظوری کے بعد
کمپنی خطیر سرمایہ کاری کے فیصلے پر نظرثانی کرسکتی ہے۔شفیع احمد شیخ کے مطابق چھیالیس کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری سے کار پلانٹ سے تین لاکھ سے زائد افراد کے لیے روزگار کے ذرائع پیدا ہوں گے۔انہوں نے مزید بتایا کہ آٹو پارٹس مینیوفیکچررز اور کمپنی نے حکومت کو سرمایہ کاری پر تفصیلی خط لکھا تھا تاہم ابھی تک حکومت کا کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے گزشتہ سال دسمبر میں یقین دہانی کرائی تھی کہ رواں سال کے آغاز میں ہی کمپنی کی درخواست کو منظور کرلیا جائے گا۔