کوئٹہ(نیوزڈیسک)پاکستان کی کرنسی تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیاگیا ،عملدرآمد کب سے شروع ہوگا؟گورنر سٹیٹ بینک اشرف محمود وتھرا کے حیرت انگیزانکشافات، تفصیلات کے مطابق گورنراسٹیٹ بینک آف پاکستان اشرف محمود وتھرا نے کہا ہے کہ جعلی نوٹوں کامسئلہ حل کرنے کیلئے تیس شہروں میں جلدنئی مشینیں لگائی جارہی ہیں
جبکہ پاکستان کی کرنسی تبدیل کرنیکاجامع منصوبہ بھی زیرغورہے اور پاکستان کی کرنسی کوتبدیل کرنے کے منصوبے پرایک سے ڈیڑھ سال میں عملدرآمد کردیاجائیگا،انہوں نے بتایا کہ گزشتہ تین سال میں روپے کی قدر مستحکم ہوچکی ہے ۔کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے۔،بلوچستان میں بینکاری پربینکوں کو 3سالہ منصوبہ تیارکرنیکی ہدایت کی ہے۔ منصوبے کے تحت جدید بینکاری متعارف ہوگی۔ اندرون بلوچستان مختلف بینکوں کی 70نئی برانچیں کھولنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔ اشرف محمودوتھرا نے کہا کہ نئی برانچوں سے700 کے قریب نئی اسامیاں پیداہوں گی۔ خواتین کوآسان شرائط پرقرضوں کی فراہمی کے لئے بھی سکیم متعارف کرائی جارہی ہے بلوچستان بینک کے قیام پروزیراعلی سے یبات ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی نوٹوں کامسئلہ حل کرنے کیلیے30شہروں میں نئی مشینیں لگائی جارہی ہیں