اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم میں مثبت توانائی پیدا کر کے ہی مسائل کو شکست دے سکتے ہیں۔ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کو پیش کرنا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرنیکی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں، علم پہ مبنی معیشت قائم کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسٹی آف پینسلوانیا کے پاکستانی طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستانی قوم میں مثبت توانائی پیدا کر کے ہی مسائل کو شکست دے سکتے ہیں، ہمیں پاکستان کی بہتر ہوتی معیشت، توانائی اور امن کی صورتحال کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے، سائنس و ٹیکنالوجی کو نظر انداز کرنیکی وجہ سے پیچھے رہ گئے ہیں، علم پر مبنی معیشت قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں، ہائر ایجوکیشن کمشن کا بجٹ دو سال میں 48 ارب روپے سے بڑھا کر 78 ارب روپے کر دیا ہے، ملک کے ہر ضلع میں یونیورسٹی کیمپس قائم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ دور معاشی نظریات کی جنگ کا ہے، ہمیں زیادہ محنت، بہتر معیار اور ٹیکنالوجی پہ دسترس کے ایجنڈے پر چلنا ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکا سے علم کی راہداری اور چین سے اقتصادی راہداری کے منصوبے ہمیں نئی بلندیوں پر پہنچائیں گے، بیرون ملک تعلیم مکمل کر کے پاکستان کی ترقی میں شامل ہونا وقت کی ضرورت ہے۔