ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

آسٹریلیا نے بھی پاکستان کو ایل این جی دینے کی پیشکش کردی

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آسٹریلیا نے پاکستان کو قطر کے مقابلے میں سستی ایل این جی مہیا کرنے کی پیشکش کر دی توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے حکومت آسٹریلیا نے پاکستان سے بھرپور تعاون کرنے کی پیشکش کر دی۔آسٹریلین ہائی کمشنر مارگریٹ اڈمسن نے پاکستان آسٹریلیا بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان میں توانائی بحران پر قابو پانے کیلیے ایل این جی اور کوئلہ دوسرے ممالک بشمول قطر سے سستا مہیا کرنے کو تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کیلیے سنہری موقع ہے کہ آسٹریلین ٹیکنالوجی جدید ساز و سامان اور آسٹریلین سروسز سے فائدہ اٹھائیں تاکہ اپنے زرعی اور ٹیکنیکل پیداوار کر سکیں۔ اس کے علاوہ ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا بجلی بحران اور دوسرے مسائل کے حل کیلیے اپنے ماہرین کی خدمات دینے کیلیے بھی تیار ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پہلے سے کوئلہ لوہا اور دھات درامدات کر رہا ہے اور لیدر ٹیکسٹائل اور سرجیکل چیزیں آسٹریلیا برآمدات کی جا رہی ہیں۔ان کے مطابق آسٹریلیا میں دنیا کی بہترین کمپنیاں موجود ہیں جو ڈیم منصوبوں اور توانائی منصوبوں پر مہارت رکھتے ہیں اور حکومت آسٹریلیا ہر شعبے میں مکمل تعاون کرنے کیلیے تیار ہے۔ پاکستان کی معیشت کی بہتری کیلیے ہم اپنا کردار ادا کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں پاکستانی طالب علموں کو آسٹریلیا کی مختلف یونیورسٹیوں میں اعلی تعلیم دی جا رہی ہے اور اس وقت آسٹریلیا کی یونیورسٹیوں میں 15000طالبعلم زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے مابین معاشی دفاعی اور تجارتی تعاون کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اور آسٹریلیا ہر شعبے کی بہتری کیلیے تعاون کرنے میں پہل کرے گا۔ آسٹریلیا کی طرف سے پاکستان کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کی جائے گی اور جدید ٹیکنالوجی آگہی کیلیے بھی اقدامات کیے جائیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…