اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

یورپی کمیشن کی اسرائیلی مصنوعات پر لیبل لگانے کی ہدایت

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوز ڈیسک) یورپی یونین نے کہا ہے کہ جو مصنوعات اسرائیلی علاقوں میں تیار نہیں ہوتیں تو ان پر ’’فلسطین میں تیارکردہ، تحریر ہونا چاہئے ،، ان ہدایات کے بعد اسرائیل نے بطور احتجاج یورپی یونین کے اداروں کے ساتھ رابطے معطل کرنے کا اعلان کردیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق یوریی کمیشن نے اسرائیل پر زور دیا ہے کہ ایسی تمام مصنوعات اگر مقبوضہ علاقوں میں آباد اسرائیلی بستیوں میں بنائی گئی ہیں تو ان اشیاء4 پر اس علاقے کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے لیبل کیا جائے۔کمیشن کی ہدایات کے مطابق وہ اشیا ء4 جو اسرائیل کی آباد کردہ بستیوں میں تیار نہیں ہوتیں یعنی تو ان پرمغربی کنارے یاغزہ یا پھر ’فلسطین میں تیار کردہ‘ تحریر ہونا چاہئے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ یہ مقبوضہ علاقے غز ہ کی پٹی اور مغربی کنارے بشمول مقبوضہ بیت المقدس پر مشتمل ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ یورپی یونین کے تمام اداروں سے ہر قسم کے رابطے معطل کردیں، تاہم یورپی یونین میں شامل جرمنی، فرانس اور برطانیہ سے معمول کے تعلقات برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…