ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

مہنگی گاڑیاں رکھنے کے شوقین ہوشیار! حکومت نے ”شوق“ پورا کرنے کا فیصلہ کرلیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک )فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے نئے سال کے آغاز سے لگژری گاڑیوں کے ٹیکس نادہندہ مالکان کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا،ٹیکس چوروں کے بینک اکاﺅنٹس منجمد کر دیئے جائیں گے۔ ایف بی آر حکام کے حوالے سے بتایاگیا کہ یکم جنوری 2016ءسے لگڑری گاڑیوں کے ایسے نادہندہ مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے گیجنہوںنے گزشتہ دو سال سے گاڑی کی فروخت اور ادائیگی کے وقت ڈیوٹی اور ٹیکس ادا نہیں کیا۔ پہلے مرحلے میں ایسے افراد کے بینک اکاﺅنٹ منجمد کئے جائیں گے جن کے پاس نیشنل ٹیکس نمبر موجود نہیں ۔ حکام کے مطابق اس اقدام سے پہلے نادہندگان کو نوٹسز بھی جاری کئے جائیں گے۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق رواں مالی سال اکتوبر تک 14106 لگژری گاڑیاں درآمد کی گئیں اور صرف اکتوبر میں یہ تعداد 4041ہے ۔ دوسری جانب ایف بی آر حکام نے رواں مالی سال ٹیکس وصولی کا ہدف حاصل کرنے کے لئے تمام کلیکٹرز کو ہدایت دی ہے کہ ہر صورت ٹیکس وصولی یقینی بنائی جائے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…