ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

فلورملزگندم پر100تا 125 ڈالرفی ٹن ری بیٹ کی خواہشمند

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) فلورملز مالکان ملک میں اربوں روپے مالیت کی سرپلس 5 لاکھ ٹن گندم کو ضائع ہونے سے بچانے کے لیے گندم کی برآمدات پرفی ٹن 100 تا 125 ڈالر ری بیٹ کے حصول کی مہم شروع کردی ہے۔ذرائع نے ”ایکسپریس“ کو بتایا کہ فی الوقت بیرونی دنیا کی نسبت پاکستان میں گندم کی فی ٹن قیمت100 تا125 ڈالر زائد ہے، عالمی مارکیٹ میں فی ٹن گندم کی اوسط قیمت 200 تا225 ڈالر ہے جبکہ پاکستان میں فی ٹن گندم کی قیمت 325 ڈالر ہے، مقامی فلورملز انڈسٹری 5 لاکھ ٹن سرپلس گندم کے ممکنہ ضیاع کو روکنے کے لیے بیرونی دنیا میں اپنی مدد آپ کے تحت مارکیٹنگ کرکے اسے برآمدکرنے میں دلچسپی رکھتی ہے کیونکہ انڈسٹری کو خدشہ ہے کہ سرپلس گندم ضائع ہونے کی صورت میں نہ صرف انڈسٹری بلکہ حکومت اور گندم کے کاشت کاروںپر بھی اس کے انتہائی منفی اثرات مرتب ہوں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ نئی فصل آنے کی صورت میں مذکورہ فاضل گندم رکھنے کے لیے مطلوبہ گودام دستیاب نہیں ہوں گے اور نہ ہی حکومت کے پاس آنے والی فصل کی خریداری کی طاقت ہوگی جبکہ گندم کے کاشت کاردیوالیہ ہوجائیں گے، فلورملز انڈسٹری کا موقف ہے کہ مذکورہ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے سرکاری پالیسی سازوں کو سرپلس 5 لاکھ ٹن گندم کی مجوزہ ری بیٹ کے ساتھ برآمدات کی پالیسی کا جلد سے جلد اعلان کرنے کی ضرورت ہے تاکہ مستقبل میں حکومت، انڈسٹری اور کاشتکار ممکنہ بحران کی زد میں آنے سے بچ سکیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…