کراچی (نیوز ڈیسک ) عالمی مار کیٹ میں تیل قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد در آمدی بل کی ادائیگیوں میں ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق جو لائی سے جنوری تک عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 40 فیصد کمی کا شکار ہوئی ہے ۔حکومت نے بھی خام تیل کی قیمت میں تقریباً 35 روپے کی کمی کی ہے جس کے باعث در آمدی بل کا بوجھ بھی کم ہوا ہے رواں مالی سال کے پہلے 7 ماہ کے دوران 7 ارب ڈالر کی پیٹرو لیم مصنو عات در آمد کی گئیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اس عر صے میں کے دوران اسکی ما لیت تقریباً 8 ارب 73 کروڑ ڈالر تھیں