پیر‬‮ ، 03 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رعایتی پھلوں کے اسٹال پر دھاوے کے باوجود عوام کو سستے فروٹ اور دیگر اشیاء دینے کا عزم، پھل صرف 10 روپے کلو

datetime 26  مارچ‬‮  2023
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ حکومت نے کراچی میں رمضان کے دوران انتہائی رعایتی قیمتوں پر فروخت ہونے والے پھلوں اور سبزیوں کے دو اسٹالز کو پولیس سیکیورٹی فراہم کردی ہے۔ ان دونوں اسٹالز پر جمعہ کو پرتشدد ہجوم نے حملہ کیا تھا۔جمعے کو کراچی کے جیل چورنگی اور حسن اسکوائر پر ہجوم نے ان دو ٹیموں کی جانب سے

لگائے گئے رعایتی پھلوں کے اسٹالز پر دھاوا بول دیا تھا۔حملے کے دوران سارے پھل سڑک پر بکھر گئے اور خیمے اکھڑ گئے۔دو الگ الگ ٹیموں کے منتظمین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ اپنے مشن کو جاری رکھیں گے تاکہ مقدس مہینے میں لوگوں کو رعایتی قیمتوں پر پھل، سبزیاں اور دیگر اشیا فراہم کی جائیں۔منتظمین کے مطابق ان رضاکاروں کو لاٹھیوں سے مسلح ہجوم نے تشدد کیا۔مذکورہ اسٹالز دو الگ الگ ٹیموں نے لگائے ہیں۔ایک اسٹال کی قیادت یونیورسٹی کا ایک طالب علم حماد کر رہے ہے۔ وہ اپنی این جی او حماد فاؤنڈیشن کے تحت کام کر رہے ہیں۔دوسرا اسٹال مصطفی حنیف نے لگایا ہے جو مصطفی حنیف ٹرسٹ چلا رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔مصطفی حنیف نے اپنے فیس بک پروفائل پر تصدیق کی تھی کہ اسٹالز پر پولیس تعینات کر دی گئی ہے۔ پولیس کی ایک گشتی وین بھی قریب ہی تعینات کر دی گئی ہے۔مصطفی حنیف نے کہا کہ لوگ ہفتہ کی سہ پہر نظم و ضبط کے ساتھ قطار میں انتظار کر رہے تھے، اور تقسیم سے پہلے رضاکاروں نے پھلوں کو چھوٹے پیکجز میں پیک کردیا تھا۔حماد کے مطابق ان کی این جی او 10 روپے فی کلو میں پھل، سبزی، روٹی 5 روپے اور چکن 100 روپے فی کلو کے حساب سے پیش کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم کم قیمتیں وصول کر رہے ہیں کیونکہ ہم کسی کی عزت نفس کو ٹھیس نہیں پہنچانا چاہتے۔حملے کے بعد حماد نے بتایاکہ اسے لگتا ہے اس حملے کے پیچھے منافع خور مافیا کا ہاتھ ہے۔ وہ رعایتی پھلوں کی فروخت برداشت نہیں کر سکتے۔حماد نے کہا کہ حملے کے وقت پولیس نے کوئی مدد نہیں کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…